اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) جانوروں کے شوقین مشہور یوٹیوبر اذلان شاہ نے حال ہی میں ولیمہ کی تقریب میں اپنی اہلیہ وارثہ جاوید کو گدھے کا بچہ تحفے میں دیا۔
اذلان شاہ کی اپنی اہلیہ کو گدھے کا بچہ تحفے میں دینے کی ویڈیو وائرل ہوئی اور لوگ جانوروں سے ان کی محبت کو سراہ رہے ہیں۔ یہ واقعی شادی کا ایک انوکھا تحفہ ہے
جوڑے کو سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصروں کا سامنا کرنا پڑ ا کچھ صارفین نے تو جانوروں سے پیار کرنے پر جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے اس عمل کو سراہا جبکہ کچھ نے عجیب و غریب حرکت پر ان پر تنقید بھی کی ہے کہ یہ کیسہ تحفہ ہے
دونوں معروف پاکستانی یوٹیوبرز ایک خوبصورت تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے
۔ اس شادی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تحفے سے قطع نظر جوڑے نے ایک شاندار شادی کی اور ان کی شادی تقریب میں لوگوں نے بھر پور طریقے سے شرکت کی ۔