پاکستان کے جادوگر اسپنرابرارنے انگلش بیٹنگ تہس نہس کردی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) پاکستان کی طرف سے ڈیبیو کرنے اسپنر انگلش ٹیم کی 7 وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

ابراراحمد کی شاندار باؤلنگ کی وجہ سے قومی باؤلرز ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہے ہیں، قومی کھلاڑیوں کے علاوہ سرحد پار سے شخصیات بھی ابرار کی تعریف میں ٹویٹ کر رہی ہیں۔

آل راؤنڈر شاداب خان نے ابرار احمد کے ڈیبیو کو سراہتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ’بہت اچھا آغاز لڑکا، کیا بولنگ، ماشااللہ، نظر لگ جائے

قومی کھلاڑی محمد حارث نے ابرار کی بولنگ کو جادو قرار دیتے ہوئے ایک ٹویٹ میں 5 کے بعد 10 وکٹوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

دوسری جانب بھارت کے ڈومیسٹک کھلاڑی ابھینو مکھنڈ نے بھی ابرار احمد کی بولنگ کی تعریف میں ٹویٹ کیا

ہمیں فالو کریں