عمران خان کا نیب قوانین میں ترامیم کا بیان جھوٹ کا پلندہ ہے، وزیر قانون

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے نیب رولز میں ترمیم سے متعلق عمران خان کے بیان کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا

ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ نیب ترامیم عمران خان کا اپنا قانون تھا اور 80 فیصد ترامیم وہ لائے تھے، موجودہ حکومت نے صرف پارلیمنٹ میں قانون بنایا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس معاملے پر عدالت سے رجوع کر چکے ہیں، اس لیے سیاسی بیان بازی سے گریز کریں اور فیصلہ عدالت پر چھوڑ دیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہم عدالت میں ان ترامیم کا بھرپور دفاع کریں گے، ترامیم اسلامی شریعت، آئین اور پاکستانی قوانین کے مطابق ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے سرکاری ملازمین کو تحفظ فراہم کیا تاکہ وہ نیب کی بلیک میلنگ کے بغیر خدمات انجام دے سکیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کی جانب سے منظور کی گئی نیب ترامیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca