نئی تاریخ رقم ،تجرباتی دوا سے کینسر کے تمام مریض صحت یاب

 

امریکا میں کی جانے والی ایک تحقیق میں کینسر کے علاج کے لیے تجرباتی ادویات استعمال کرنے والے تمام مریض ٹھیک ہوگئے، جسے ماہرین نے ایک معجزہ قرار دیا ہے۔

نیویارک کے ایک کینسر سینٹر میں کی گئی ایک تحقیق کے دوران ملاشی کے کینسر میں مبتلا 18 مریضوں کو 6 ماہ تک صرف تجرباتی دوا Doster Alimab دی گئی، جس کے نتیجے میں تمام مریضوں کی حیرت انگیز طور پر اچھی صحت یابی ہوئی۔

میڈیا سے بات کرتے ہوئے میموریل سیلون کیٹرنگ سینٹر کے ایک ماہر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ایسا کبھی نہیں ہوا کہ تجربے کے دوران کینسر کے تمام مریض ٹھیک ہوئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلی بار ہوا ہے

واضح رہے کہ تجربے میں استعمال ہونے والی دوا لینے سے قبل ملاشی کے کینسر میں مبتلا افراد کی کیموتھراپی، ریڈی ایشن اور دیگر سرجری کروائی گئیں جس کے نتیجے میں انہیں کئی جسمانی بیماریوں کا سامنا کرنا پڑا تاہم حالیہ تحقیق اور تجربے کے بعد کسی قسم کے علاج کی ضرورت نہیں پڑی۔

امریکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے آنکولوجسٹ ڈاکٹر ہانا سانوف نے کہا کہ یہ ایک امیونو تھراپی دوا ہے جسے تجربے میں استعمال کیا گیا ہے۔ اس قسم کی دوائی کینسر کے بجائے مریض کے مدافعتی نظام کی وجہ سے ایسا کرتی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا