میکسیکو میں تارکین وطن کا ٹرک الٹنے سے 10 خواتین ہلاک

میکسیکو میں گوئٹے مالا بارڈر کے قریب تارکین وطن کوسمگل کرنے والا ٹرک راستے میں الٹ گیا، ٹرک الٹنے سے 10 تارکین وطن خواتین جان کی بازی ہار گئیں، جاں بحق خواتین کا تعلق کیوبا سے ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں 25 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹرک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین غیر قانونی طور پر امریکہ جانا چاہتی تھیں۔

ہمیں فالو کریں