پنجاب بھر میں سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائیاں، خودکش بمبار سمیت 16 دہشت گرد گرفتار

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)صوبہ پنجاب میں دہشت گردی کے خلاف اہم کارروائیوں کے دوران محکمہ انسداد دہشت گردی نے مختلف شہروں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر چھاپے مار کر ایک خودکش حملہ آور سمیت سولہ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں مجموعی طور پر ایک سو تیرہ خفیہ کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران خوشاب، میانوالی، راولپنڈی، جھنگ، بھکر، لاہور، فیصل آباد، چکوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں کارروائیاں کی گئیں۔

حکام کے مطابق جھنگ سے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے خطرناک خودکش حملہ آور غازی مرجان کو خودکش جیکٹ اور دھماکہ خیز مواد سمیت گرفتار کیا گیا، جبکہ سرگودھا سے حساس اداروں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد ملے خان کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد پولیس چوکیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔ کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، خودکش جیکٹس، چودہ دھماکہ خیز آلات، پچیس فٹ حفاظتی تار، ممنوعہ اسٹیکرز، کالعدم لٹریچر اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔

گرفتار افراد میں غازی مرجان، معین خان، اصیل دین، ناصر شاہ، نصیب خان، ابرار، یوسف، ملے خان اور اسام سمیت دیگر شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے دوران دو ہزار آٹھ سو تیس تلاشی کارروائیاں بھی کی گئیں، جن میں پچانوے ہزار سے زائد افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جبکہ ایک سو نوے مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی کے مطابق دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں