غزہ پر اسرائیل کے حملوں میں تیزی، ایک ہی خاندان کے 19 افراد شہید

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوجیوں کی غزہ پر اندھا دھند بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔ جنوبی غزہ میں پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی میزائل حملے میں خواتین اور بچوں سمیت 19 افراد شہید ہوگئے۔اسرائیلی فضائیہ اور بحریہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔ قابض اسرائیل نے غزہ میں انٹرنیٹ سروس بند کر دی ہے جبکہ بجلی، ایندھن اور دیگر ضروری اشیا کی سپلائی اور ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طوفان الاقصیٰ؛ اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 سے تجاوز ،413فلسطینی شہید

دوسری جانب اسرائیل نے لبنان کی سرحد پر فضائی دفاعی نظام نصب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر لبنان نے اسرائیل پر حملہ کیا تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ حماس کے الاقصی آپریشن میں اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 700 تک پہنچ گئی ہے جب کہ فلسطینی شہداء کی تعداد 413 ہوگئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا