لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، چھتیں گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقے پانی سے بھر گئے، گجرات میں مکان کی چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے
موسلا دھار بارش سے گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئیں، کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، بادل برستے ہی کئی فیڈر ٹرپ کرگئے، جس کے باعث بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

لاہور کے بیشتر علاقوں میں رات سے موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں سب سے زیادہ بارش تاج پورہ میں 185 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

جیل روڈ پر 56 ملی میٹر، ایئرپورٹ میں 156 ملی میٹر، گلبرگ میں 60 ملی میٹر، لکشمی چوک میں 126 ملی میٹر، اپر مال میں 98 ملی میٹر، مغل پورہ میں 141 ملی میٹر اور نشتر ٹاؤن میں 101 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری جانب گجرات ڈنگہ روڈ پر بارش کے باعث مکان کی چھت گر گئی، میاں بیوی سمیت 8 افراد ملبے تلے دب گئے، 2 بچے ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق میاں بیوی اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 16 سالہ عائشہ اور 14 سالہ مریم کے نام سے ہوئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔