گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پشاور کے علاقے تہکال پایان میں ایک گھر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق آگ گھر کے ہال میں لگی، جہاں فرنیچر، فوم اور دیگر گھریلو سامان موجود تھا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا۔

ریسکیو اہلکاروں نے سرچ آپریشن کے دوران گھر کے ایک کمرے سے 6 افراد کی لاشیں برآمد کیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی اور ان کے بچے شامل ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ تمام افراد کی موت آگ کی شدید تپش اور دھویں کے باعث دم گھٹنے سے ہوئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں، جبکہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں تاکہ آگ لگنے کی اصل وجہ کا تعین کیا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں