پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کی کوششیں تیز، چین، روس، ترکیہ اور سعودی عرب کی سرمایہ کاری میں دلچسپی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز (پی ایس ایم) کی ازسرنو بحالی کے لیے کوششیں تیز کر دی ہیں، جبکہ چین، روس، ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے منصوبے میں دلچسپی سامنے آئی ہے۔

وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق چین اور روس کے سرمایہ کاروں کے بعد ترکیہ کے سرمایہ کاروں نے بھی پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے منصوبے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جبکہ سعودی عرب نے بھی ممکنہ سرمایہ کاری کے حوالے سے تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اسٹیل ملز کی سالانہ پیداواری صلاحیت کو موجودہ سطح سے بڑھا کر تقریباً 30 لاکھ ٹن تک لے جانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس مقصد کے لیے پلانٹ اور مشینری کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے تاکہ ادارے کو عالمی معیار کے مطابق دوبارہ فعال بنایا جا سکے۔

وزارتِ صنعت و پیداوار کے ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے سلسلے میں چینی اور روسی کمپنیوں کے کنسورشیم نے اسٹیل ملز کا دورہ بھی کیا، جہاں ماہرین پلانٹ، مشینری اور مجموعی پیداواری صلاحیت کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے چین، روس اور دیگر دلچسپی رکھنے والے ممالک کی مشترکہ سرمایہ کاری کا بھی امکان موجود ہے۔

حکومت کا مؤقف ہے کہ اس منصوبے کے ذریعے قومی اسٹیل صنعت کو دوبارہ فعال بنایا جائے گا، ملکی صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں