161
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملہ کر کے 6 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے جنین پناہ گزین کیمپ پر دھاوا بولا ،فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے حملے میں 6 فلسطینی شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں
اسرائیلی فوج کی جارحیت، 72 سالہ شخص سمیت 11 فلسطینی شہید
وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک مکان کا محاصرہ کرتے ہوئے اس پر راکٹ فائر کیے۔
مزید پڑھیں