حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے ،ڈار شہباز تو اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے ، فواد چوہدری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے تاجر برادری کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی حکومت گرانے میں یہ تاجر برادری ملوث تھی، یہ لوگ صرف اپنے مفادات کو سامنے رکھتے ہیں، یہ جنرل باجوہ کو بھی کہتے تھے کہ گر گئے، مر گئے، برباد ہو گئے، انہیں یہ کرنے دو، انہیں کرنے دو۔ ان تاجروں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتا ل کی جائے

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اصل حکومت اسٹیبلشمنٹ کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار کی کوئی حیثیت نہیں، وہ اپنی مرضی سے پانی بھی نہیں پی سکتے۔

ہمیں فالو کریں