شہباز شریف کی بحرین کے ولی عہد سے ملاقات،اقتصادی اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے بحرین کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم کو قصر القضیبیہ پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے بحرینی قیادت کے پرتپاک استقبال کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے بحرین کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی دو سالہ غیر مستقل رکنیت (2026-2027) پر مبارکباد دی اور اس دوران باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کا ایک اہم محور اقتصادی تعلقات تھے، جس میں وزیراعظم نے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے کے امکانات اجاگر کیے، جو اس وقت 550 ملین امریکی ڈالر سے زائد ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین سالوں میں یہ حجم 1 ارب امریکی ڈالر تک پہنچایا جائے گا، جس میں پاکستان-جی سی سی فری ٹریڈ ایگریمنٹ اور ویزا پالیسی میں آسانیاں مددگار ثابت ہوں گی۔

شہباز شریف نے بحرینی سرمایہ کاروں کو فوڈ سکیورٹی، آئی ٹی، صحت، توانائی، تعمیرات اور سیاحت جیسے شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع کی دعوت دی۔ انہوں نے کراچی، گوادر اور خلیفہ بن سلمان پورٹ کے درمیان بندرگاہ سے بندرگاہ تک رابطے بڑھانے کی تجویز بھی دی۔

ملاقات میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جس میں تربیت، سائبر سکیورٹی، دفاعی پیداوار اور معلومات کے تبادلے کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو کی اور وہاں امن و استحکام کے قیام کی اہمیت پر زور دیا۔

اس ملاقات کے اختتام پر وزیراعظم شہباز شریف اور شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے اعتماد ظاہر کیا کہ بات چیت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور اقتصادی، سکیورٹی اور عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں