وزیر اعظم شہباز شریف سے آج وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ملاقات طے

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ  سہیل آفریدی کو ملاقات کی دعوت دی ہے، جو ذرائع کے مطابق آج متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی وزیراعظم کو صوبے میں دہشت گردی کے خطرات اور تحفظات سے آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ ملاقات میں وفاق کی طرف سے واجبات کی ادائیگی، 8 فروری کے ممکنہ احتجاج  اور وادی تیراہ میں موجودہ حالات پر بھی بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ ملاقات صوبے اور وفاق کے درمیان جاری امور پر ہم آہنگی اور سیکیورٹی مسائل کے حل کے لیے اہم قدم تصور کی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں