پاکستان کے فیصلے سے ٹی 20 ورلڈکپ میں مالی زلزلہ، بھارت چکرا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان نے قومی ٹیم کو ٹی 20 ورلڈکپ 2026 میں شرکت کی اجازت تو دے دی ہے

تاہم بنگلا دیش سے اظہارِ یکجہتی کے طور پر پاکستانی ٹیم 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ میں میدان میں نہیں اترے گی اور مقابلے کا باضابطہ بائیکاٹ کرے گی۔ اس فیصلے کے نتیجے میں بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھاری مالی نقصان کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پاک بھارت کرکٹ میچ کو دنیا کا سب سے بڑا اور سب سے زیادہ منافع بخش اسپورٹس ایونٹ قرار دیا جاتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کی صورت میں بھارتی براڈ کاسٹرز کو تقریباً **500 ملین ڈالرز (141 ارب پاکستانی روپے)** کے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جبکہ میچ کی گیٹ منی سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھی لاکھوں ڈالرز کے نقصان کا اندیشہ ہے۔
محتاط اندازوں کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی کا تقریباً نصف حصہ صرف پاک بھارت میچ سے آتا ہے، جس میں نشریاتی حقوق، اشتہارات اور اسپانسرشپ شامل ہیں۔ میچ کے بائیکاٹ سے نہ صرف براڈ کاسٹرز بلکہ آئی سی سی کے مالی ڈھانچے پر بھی گہرے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو ہر سال آئی سی سی سے تقریباً  35 ملین ڈالرز بطور ریونیو شیئر ملتا ہے، تاہم براڈ کاسٹرز کے ممکنہ نقصان کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو آئی سی سی کی جانب سے قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔دوسری جانب کرکٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے باوجود پاکستان کے دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کے امکانات روشن ہیں، کیونکہ گروپ کے دیگر میچز میں قومی ٹیم کی کارکردگی فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔
حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کی بنیادی وجہ بنگلا دیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیئرمین جے شاہ کے فیصلوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو عملی طور پر ’’انڈین کرکٹ کونسل‘‘ بنا دیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے دوران سکیورٹی خدشات کے باعث اپنی ٹیم بھارت بھیجنے سے انکار کر دیا تھا، جس کے بعد پاکستان نے بنگلا دیش کے مؤقف کی حمایت کی تھی۔ تاہم آئی سی سی نے بنگلا دیش کے موقف کو مسترد کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کا حصہ بنا دیا، جس پر پاکستان نے سخت ردعمل اختیار کیا۔

 

 

 

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں