امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مالیاتی پیکج پر دستخط ،سرکاری شٹ ڈاؤن ختم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نی مالیاتی پیکج پر دستخط کر دیے، جس کے بعد ہفتے کو شروع ہونے والا جزوی سرکاری شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا۔

شنہوا کے مطابق یہ بل گزشتہ روزایوانِ نمائندگان سے معمولی اکثریت سے منظور ہوا جبکہ اس سے قبل جمعہ کو سینیٹ نے اس کی منظوری دی تھی، اس مالیاتی پیکج کے تحت مالی سال کے اختتام 30 ستمبر تک متعدد امریکی وفاقی اداروں کے اخراجات پورے کیے جائیں گے۔فنڈز حاصل کرنے والے اداروں میں محکمہ دفاع، محکمہ تعلیم، محکمہ صحت و انسانی خدمات، محکمہ محنت، محکمہ ٹرانسپورٹیشن اور محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ شامل ہیں۔تاہم، محکمہ داخلی سلامتی (ڈی ایچ ایس) کے لیے فنڈنگ کو اس جامع پیکج سے الگ کر دیا گیا ہے۔محکمہ داخلی سلامتی کو موجودہ سطح پر دو ہفتوں کے لیے عارضی فنڈنگ فراہم کی جائے گی، تاکہ امیگریشن قوانین کے نفاذ سے متعلق معاملات پر ڈیموکریٹس، ری پبلکنز اور وائٹ ہاؤس کے درمیان مزید مذاکرات ہو سکیں۔منیاپولس میں وفاقی قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے حالیہ دو ہلاکت خیز فائرنگ کے واقعات کے بعد ڈیموکریٹ ارکان نے امیگریشن اداروں کے کردار اور اختیارات میں تبدیلیوں کا مطالبہ کیا ہے۔سینیٹ میں اقلیتی رہنما چک شومر نے کہا ہے کہ جب تک امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کو قانون سازی کے ذریعے مناسب طور پر کنٹرول اور اصلاح نہیں کیا جاتا، محکمہ داخلی سلامتی کی فنڈنگ کا بل سینیٹ سے منظور نہیں ہو سکے گا۔حالیہ برسوں میں ری پبلکن اور ڈیموکریٹ جماعتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے باعث امریکی وفاقی حکومت کو بارہا شٹ ڈاؤن کے خطرے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
واضح رہے کہ یکم اکتوبر 2025 کو امریکی سینیٹ نئی عارضی فنڈنگ کی منظوری دینے میں ناکام رہی تھی، جس کے نتیجے میں وفاقی ادارے بند ہو گئے تھے۔ یہ شٹ ڈاؤن 12 نومبر 2025 تک جاری رہا، جب ایوانِ نمائندگان نے سینیٹ سے منظور شدہ اخراجاتی پیکج کی توثیق کی۔ایئرلائنز فار امریکا کے مطابق43 روزہ شٹ ڈاؤن امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن تھا، جس کے دوران ایئرپورٹ عملے کو مالی معاونت نہ ملنے کے باعث تقریباً 52 لاکھ مسافر پروازوں میں تاخیر یا منسوخی سے متاثر ہوئے۔بائی پارٹیزن پالیسی سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے میں6 لاکھ 70 ہزار وفاقی ملازمین کو جبری رخصت پر بھیجا گیا جبکہ تقریباً 7 لاکھ 30 ہزار ملازمین بغیر تنخواہ کے کام کرتے رہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی تقسیم برقرار رہنے کے باعث آئندہ سال نئے بجٹ کی منظوری کے دوران ایک اور سرکاری شٹ ڈاؤن کا خدشہ موجود ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں