ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کل مسقط میں ہوں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران اور امریکا کے درمیان جاری تعطل سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے

کیونکہ دونوں ممالک کے حکام نے تصدیق کردی ہے کہ جوہری مذاکرات طے شدہ تاریخ اور وقت پر عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقد ہوں گے۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ جوہری پروگرام پر مذاکرات جمعہ کی صبح 10 بجے مسقط میں ہوں گے۔ انہوں نے مذاکرات کے انعقاد کیلئے تمام ضروری انتظامات کرنے پر عمانی حکام کا شکریہ بھی ادا کیا۔
دوسری جانب دو سینئر امریکی عہدیداروں نے بھی امریکی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ ایران اور امریکا کے درمیان بات چیت عمان میں ہی ہوگی، جس سے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی کا اشارہ ملتا ہے۔اس سے قبل یہ مذاکرات ترکی میں ہونے تھے، تاہم بعد ازاں ایران نے مطالبہ کیا تھا کہ بات چیت کو استنبول سے منتقل کرکے کسی اور مقام پر کیا جائے۔ اطلاعات کے مطابق ایران نے ابتدائی طور پر عمان یا اردن کو ممکنہ مقام کے طور پر تجویز کیا تھا، جس کے بعد بالآخر مسقط پر اتفاق کیا گیا۔
ایران نے مذاکرات کے حوالے سے چند دیگر مطالبات بھی پیش کیے تھے، جن میں علاقائی شراکت داروں کو بات چیت سے باہر رکھنا اور مذاکرات کو صرف جوہری معاملے تک محدود کرنا شامل تھا۔ تاہم تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ان مطالبات کو کس حد تک تسلیم کیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جوہری تنازع کے حل کی جانب اہم پیش رفت ثابت ہوسکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری کی نظریں بھی اس اہم سفارتی عمل پر مرکوز ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں