کینیڈا، تیل برآمدات بڑھانے کی تیاری، پائپ لائن اپ گریڈ کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) کینیڈا کی سرکاری ملکیتی کمپنی ٹرانس ماؤنٹین نے البرٹا سے برٹش کولمبیا تک تیل کی ترسیل بڑھانے کیلئے

پائپ لائن سسٹم کی پہلی توسیعی اپ گریڈ پر کام شروع کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کرنا ہے۔کمپنی نے اس حوالے سے کینیڈا انرجی ریگولیٹر کو درخواست جمع کرا دی ہے جس میں پائپ لائن کے اندر رگڑ کم کرنے والے کیمیکلز، جنہیں ڈریگ ریڈیوسنگ ایجنٹس (DRA) کہا جاتا ہے، استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ان کیمیکلز کے استعمال سے تیل کا بہاؤ تیز ہوگا اور ترسیلی صلاحیت میں اضافہ ممکن ہوگا۔دستاویزات کے مطابق اس منصوبے پر تقریباً 9 ملین ڈالر لاگت آئے گی، جبکہ تعمیراتی کام رواں سال اگست میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ منصوبہ جنوری 2027 تک فعال ہوسکتا ہے۔
یاد رہے کہ اصل ٹرانس ماؤنٹین پائپ لائن 1950 کی دہائی میں تعمیر کی گئی تھی، جبکہ 34 ارب ڈالر کی لاگت سے مکمل ہونے والا توسیعی منصوبہ مئی 2024 میں ایڈمنٹن سے وینکوور کے علاقے تک تیل کی ترسیل شروع کر چکا ہے۔ابتدائی طور پر کمپنی نے پائپ لائن کی مزید گنجائش بڑھانے پر غور اس دہائی کے آخر میں کرنا تھا، تاہم البرٹا میں تیل کی پیداوار میں مسلسل اضافے اور برآمدی پائپ لائنوں کے آئندہ برسوں میں مکمل صلاحیت تک پہنچنے کے خدشے کے باعث اس منصوبے کو تیز کر دیا گیا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس اپ گریڈ سے ویسٹریج میرین ٹرمینل پر بحری جہازوں کی آمد و رفت میں اضافی دباؤ نہیں پڑے گا، کیونکہ اس کا جائزہ پہلے ہی ٹرانس ماؤنٹین ایکسپینشن پروجیکٹ کے دوران لیا جا چکا ہے۔ٹرانس ماؤنٹین آئندہ پانچ برسوں میں مزید منصوبوں پر بھی غور کر رہی ہے، جن میں اضافی پمپنگ اسٹیشنز کی تعمیر شامل ہے۔ اس اقدام سے یومیہ 3 لاکھ 60 ہزار بیرل تک مزید تیل منتقل کیا جا سکے گا۔ فی الحال یہ جڑواں پائپ لائن روزانہ تقریباً 8 لاکھ 90 ہزار بیرل تیل البرٹا سے برٹش کولمبیا کے مغربی ساحل تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑی پائپ لائنوں، خصوصاً ٹرانس ماؤنٹین، کی مجوزہ توسیعات مغربی کینیڈا سے تیل کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کرسکتی ہیں، جبکہ کم لاگت والے کیمیکلز کا استعمال دیگر بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں کے مقابلے میں زیادہ معاشی حل سمجھا جا رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں