اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر متوقع ہے۔ ماہرین کے مطابق پیدائش کے اگلے دن چاند کی عمر اور موسمی حالات رویت کے لیے سازگار ہوں گے، جس سے چاند نظر آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔
ادارے کی پیش گوئی کے مطابق 18 فروری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھے جانے کا قوی امکان ہے، اور اسی بنیاد پر یکم رمضان 19 فروری کو متوقع ہے، تاہم حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔
کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 18 فروری کو چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہوگی۔ اس روز سورج شام 6 بج کر 25 منٹ پر غروب ہوگا جبکہ چاند کا غروب شام 7 بج کر 24 منٹ پر متوقع ہے، جو رویت کے لیے مناسب وقت سمجھا جاتا ہے۔
فلکیاتی تجزیے کے مطابق اگر 18 فروری کو چاند نظر آ گیا تو یکم رمضان 19 فروری بروز جمعرات ہوگی، تاہم ماہ صیام کے آغاز کا باقاعدہ اعلان رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد ہی کیا جائے گا۔