اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کی 8 فروری کی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کر دی ہے۔ انہوں نے یہ اعلان اپوزیشن رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔
کہا کہ 8 فروری کے حوالے سے پی ٹی آئی اور جے یو آئی کا مؤقف ایک ہی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے زور دیا کہ ملکی مسائل کے حل کے لیے تمام سیاسی قوتیں متحد ہوں اور جمہوری طریقے سے احتجاج کے حق کا احترام کیا جائے۔
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود اچکزئی نے اس موقع پر کہا کہ وہ دہشت گردی کی ہر شکل کے مخالف ہیں اور ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کے قتل کے مترادف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے موجودہ مسائل کو کسی ایک پارٹی اکیلے حل نہیں کر سکتی، اس لیے تمام سیاسی جماعتیں مل کر اقدامات کریں۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جامع اور مربوط لائحہ عمل اپنانا ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ 8 فروری کو احتجاج کرنے والوں پر کسی بھی طرح کا زبردستی کا دباؤ نہیں ڈالا جائے گا اور احتجاج مکمل طور پر پرامن اور جمہوری دائرے میں ہونا چاہیے۔