کینیڈا کا ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مارک کارنی نے واضح کیا ہے کہ کینیڈا ایران کے خلاف جاری جنگ کا حصہ نہیں بنے گا

اور نہ ہی اس حوالے سے کسی فوجی کارروائی میں شریک ہوگا۔کینیڈین پارلیمنٹ میں وقفہ سوالات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے کہا کہ کینیڈا کا امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف جاری کارروائیوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کی حکومت موجودہ کشیدہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور خطے میں کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی حمایت کرتی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کینیڈا اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو عالمی قوانین اور معاہدوں کے مطابق محدود رکھا جانا چاہیے، تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے جنگ یا فوجی تصادم مناسب راستہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینیڈا ہمیشہ عالمی امن، سفارتکاری اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتا رہا ہے۔
مارک کارنی نے مزید کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی عالمی امن کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، اس لیے ضروری ہے کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید بگاڑنے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کشیدگی کم کرنے اور خطے میں استحکام کیلئے سفارتی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
وزیراعظم کے اس بیان کو ایسے وقت میں اہم قرار دیا جا رہا ہے جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف کارروائیوں کے بعد خطے میں کشیدگی میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور مختلف ممالک اس صورتحال پر اپنے مؤقف واضح کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں