وزیر اعظم مارک کارنی کا دورۂ برطانیہ، کنگ چارلس اور برطانوی قیادت سے اہم ملاقاتیں متوقع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مارک کارنی گلے ہفتے اپنے یورپی دورے کے سلسلے میں برطانیہ پہنچیں گے جہاں وہ برطانوی بادشا شہزادہ چارلس سے اہم ملاقات کریں گے۔

۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ان کی بادشاہ چارلس سوم سے ملاقات پیر کے روز متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر گفتگو کی جائے گی۔یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب تقریباً ایک سال قبل کنگ چارلس نے کینیڈا کا دورہ کیا تھا اور وہاں پارلیمنٹ آف کینیڈا کے 45ویں اجلاس کے افتتاح کے موقع پر تھرون تقریر کی تھی۔ اس دورے کو دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اہم قرار دیا گیا تھا۔
وزیر اعظم مارک کارنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کنگ چارلس کو خاص طور پر آرکیٹک کے علاقے میں ہونے والی پیش رفت اور شمالی خطوں میں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات میں گہری دلچسپی ہے۔ امکان ہے کہ ملاقات کے دوران آرکٹک میں ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی اور مقامی کمیونٹیز سے متعلق معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔کارنی نے مزید بتایا کہ کنگ چارلس حال ہی میں Treaty 6 First Nations کے رہنماؤں سے بھی گفتگو کر چکے ہیں، اس لیے اس ملاقات میں مقامی اقوام سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہونے کا امکان ہے۔
برطانیہ کے دورے کے دوران وزیر اعظم کارنی برطانوی وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما عالمی اور علاقائی صورتحال پر بات کریں گے، جن میں خصوصاً مڈل ایسٹ کی تازہ صورتحال اور روس اور یوکین کشیدگی سے پیدا ہونے والی جنگی صورتحال شامل ہیں۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لندن وزیر اعظم کے سرکاری دورے کا آخری مرحلہ ہوگا، تاہم وہ اپنے ذاتی امور کے سلسلے میں یورپ میں مزید چند روز قیام کر سکتے ہیں۔وزیر اعظم آفس کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران بھی مارک کارنی اپنی ٹیم اور کابینہ کے ارکان کے ساتھ رابطے میں رہیں گے اور سرکاری امور پر معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں