اسرائیل کیلئے جاسوسی،ایران میں 20 افراد کو دھر لیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی اداروں نے اسرائیل کے لیے مبینہ طور پر جاسوسی کرنے کے الزام میں 20 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق گرفتار افراد پر ملک کی حساس فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کی معلومات دشمن ملک تک پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق یہ گرفتاریاں صوبائی پراسیکیوٹر کے دفتر کی ہدایات پر عمل میں لائی گئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زیرِ حراست افراد ایران کے مختلف علاقوں میں موجود فوجی اور سیکیورٹی مراکز کے مقامات اور دیگر حساس معلومات جمع کر کے اسرائیل کو فراہم کر رہے تھے۔رپورٹ کے مطابق ملک کے شمال مشرقی حصے میں بھی کارروائی کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ علاقہ حالیہ کشیدگی کے دوران امریکا اور اسرائیل کے ممکنہ فضائی حملوں سے نسبتاً محفوظ سمجھا جاتا ہے۔ گرفتار افراد میں سے بعض پر اقتصادی انفراسٹرکچر اور اہم تنصیبات سے متعلق معلومات جمع کرنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جب اسرائیل اور امریکا ایران پر دباؤ بڑھانے یا حملے کی کوشش کرتے ہیں تو وہ بیک وقت جاسوسوں اور مبینہ کرائے کے عناصر کو بھی متحرک کرتے ہیں تاکہ ملک کے اندر بدامنی اور انتشار پیدا کیا جا سکے۔دوسری جانب ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ لورستان میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان افراد پر الزام ہے کہ وہ عوام کو اشتعال دلانے، احتجاج بھڑکانے اور قومی علامتوں کو جلانے کی کوشش کر رہے تھے۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے اور ان کے خلاف قومی سلامتی کے قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ حکام کے مطابق ملک میں جاسوسی اور تخریبی سرگرمیوں کے خلاف سیکیورٹی ادارے مزید سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں