ایرانی حملوں سے اب تک کتنے امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مشرقِ وسطیٰ میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ نے شدت اختیار کر لی ہے

جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ایران کے ساتھ جاری اس تنازع میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 13 ہو گئی ہے، جبکہ درجنوں دیگر اہلکار شدید زخمی ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ United States Central Command (سینٹ کام) نے تصدیق کی ہے کہ اس جنگ کے دوران تقریباً 200 امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی حملوں میں اسرائیل کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، جہاں 15 افراد ہلاک جبکہ 3 ہزار 369 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایرانی میزائل اور ڈرون حملوں کا دائرہ دیگر خلیجی ممالک تک بھی پھیل گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں 7 افراد جاں بحق اور 145 زخمی ہوئے، جبکہ کویت میں 6، عمان میں 3 اور سعودی عرب میں 2 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ان حملوں نے پورے خطے میں خوف و ہراس کی فضا قائم کر دی ہے۔دوسری جانب امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ بمباری کے نتیجے میں ایران میں جانی نقصان انتہائی زیادہ بتایا جا رہا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ایرانی شہدا کی تعداد 1500 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 18 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، جن میں بڑی تعداد عام شہریوں کی بھی شامل ہے۔
اسرائیلی فضائی حملوں کے اثرات پڑوسی ملک لبنان تک بھی پہنچے ہیں، جہاں اب تک 850 شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ اس صورتحال نے پورے خطے کو ایک بڑی انسانی اور سلامتی کے بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر یہ جنگ اسی شدت سے جاری رہی تو نہ صرف مزید جانی نقصان کا خدشہ ہے بلکہ یہ تنازع ایک وسیع علاقائی جنگ میں بھی تبدیل ہو سکتا ہے، جس کے عالمی امن اور معیشت پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں