پاکستان مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لیے ثالثی کو تیار ہے،عطاتارڑ

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

الجزیرہ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران میں صورتحال کو بہتر بنانے اور مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے سنجیدہ کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں، جس کی وجہ سے وہ مختلف فریقین کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور توازن برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے اور ہمیشہ یہ چاہتا ہے کہ تعلقات میں توازن قائم رہے۔ ان کے مطابق پاکستان خطے کے ممالک کے درمیان ثالثی کا مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں