پی ٹی آئی کی صوبائی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار،نامعلوم مقام منتقل

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو لاہور میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ اپنے خاندان سے ملاقات کے لیے لاہور آئی ہوئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل

گرفتاری کے بعد عالیہ حمزہ کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم حکام کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ عالیہ حمزہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں سزا یافتہ تھیں اور انہیں ہر مقدمے میں 10، 10 سال کی سزا سنائی گئی تھی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں