18
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو روکنے کے لیے اسلام آباد میں 29 اور 30 مارچ کو چار فریقی اجلاس منعقد ہوں گے، جن میں سفارت کاری کے ذریعے امن قائم کرنے پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان کے علاوہ ترکیہ، سعودی عرب اور مصر کے وزرائے خارجہ شریک ہوں گے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے۔
یہ اجلاس خطے میں موجود کشیدگی کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے اور اس کا مقصد ایران اور امریکا کے درمیان تعلقات میں سفارتی کمی بیشی کے ذریعے امن قائم کرنا، استحکام کو فروغ دینا اور جنگ کے خدشات کو کم کرنا ہے۔