اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی جاری کر دی ہے۔ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش اور کچھ علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے ساحلی اور اندرونی علاقوں میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔ سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خوشاب، نورپور تھل، گجرات اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بارش متوقع ہے، اور بعض علاقوں میں ژالہ باری ہو سکتی ہے۔
خیبر پختونخوا کے چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، ہری پور، مردان، نوشہرہ، پشاور، کرم، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ اور ہنگو میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کرک، بنوں، لکی مروت، ٹانک، باجوڑ، مہمند اور خیبر کے علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے جبکہ دادو، جیکب آباد، قمبر شہداد کوٹ اور لاڑکانہ میں بارش متوقع ہے۔ سندھ کے ساحلی اضلاع میں بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔
بلوچستان کے پنجگور، تربت، کیچ، آواران اور مکران کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، قلات اور سبی میں بھی بارش متوقع ہے۔ کوہلو، بارکھان، نصیرآباد، کوئٹہ، لورالائی، زیارت اور چمن میں بارش کی توقع ہے جبکہ پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی اور ہرنائی میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ ژوب، قلات اور مستونگ میں بھی وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔