عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں خطرناک حد تک بلند، توانائی بحران شدید ہونے کا خدشہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے

جس کے باعث دنیا بھر میں توانائی بحران کے خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور جنگ کے پھیلاؤ نے عالمی مارکیٹ کو شدید دباؤ میں ڈال دیا ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق برینٹ کروڈ * کی قیمت میں 3.09 ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 115.66 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی، جبکہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) بھی بڑھ کر 102.56 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق صرف ایک ماہ کے دوران برینٹ کروڈ کی قیمت میں 59 فیصد کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو خلیجی جنگ 1990 کے بعد سب سے بڑا اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اس تیزی کی سب سے بڑی وجہ آبنائے ہرمز کی بندش ہے، جہاں سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس اہم گزرگاہ کی بندش نے عالمی سپلائی چین کو شدید متاثر کیا ہے۔صورتحال اس وقت مزید پیچیدہ ہو گئی جب جنگ کا دائرہ خلیج سے نکل کر بحیرہ احمر اور باب المندب جیسے اہم تجارتی راستوں تک پھیل گیا، جس سے عالمی شپنگ اور توانائی ترسیل خطرے میں پڑ گئی ہے۔
دوسری جانب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں پورا مشرقِ وسطیٰ ایک بڑے تنازعے کی لپیٹ میں آتا دکھائی دے رہا ہے۔ادھر سعودی عرب نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی تیل برآمدات کا رخ تبدیل کرتے ہوئے ینبع پورٹ کے ذریعے یومیہ 46 لاکھ بیرل تیل کی ترسیل شروع کر دی ہے۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر یہ متبادل راستہ بھی متاثر ہوا تو عالمی سپلائی مزید بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔
مزید برآں عمان کے سلالہ ٹرمینل کو بھی حملوں میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، جبکہ ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر امریکا نے زمینی کارروائی کی تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔سفارتی سطح پر بھی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں اہم علاقائی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوا جس میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ مذاکرات کے امکانات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی اور اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ماہرین کے مطابق اگر جنگ کا دائرہ مزید وسیع ہوا تو تیل کی قیمتیں نئی تاریخی بلند ترین سطح کو چھو سکتی ہیں، جس کے اثرات عالمی معیشت، مہنگائی اور توانائی کے شعبے پر شدید منفی انداز میں مرتب ہوں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں