اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے سرگرم ہیں اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ جنگ سے ایران سمیت کئی مسلم ممالک میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے اور خطے کی معیشت اور املاک پر بھاری اثرات پڑے ہیں۔ انہوں نے سعودی عرب، ترکی اور مصر کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کیں اور ان کے تعاون کو سراہا۔
وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مخلصانہ کوششوں پر ان ممالک کے اعتماد کا شکریہ بھی ادا کیا۔
قبل ازیں، شہباز شریف سے ترکی، مصر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کیں، جہاں پاکستان کی سفارتی کوششوں سے انہیں آگاہ کیا گیا اور یقین دلایا گیا کہ پاکستان ایران اور امریکا کو مذاکرات کی میز پر لانے میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
It was a pleasure to receive H.E. Mr. Hakan Fidan, Foreign Minister of the Republic of Turkiye and H.E. Dr. Badr Abdelatty, Foreign Minister of the Arab Republic of Egypt, this evening.
I stressed upon the need for collective efforts to urgently bring an end to hostilities that…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) March 29, 2026