14
اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی وکلا کے خلاف خاور مانیکا پر تشدد کے کیس کی سماعت ہوئی،۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فتح اللہ برکی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں زاہد بشیر ڈار، انصر کیانی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ پی ٹی آئی وکلا کی جانب سے کومل جدون ایڈووکیٹ بھی عدالت میں موجود تھیں۔
واضح رہے کہ یہ مقدمہ تھانہ سیکرٹریٹ میں درج ہے، جس میں خاور مانیکا پر تشدد کے الزامات شامل ہیں، اور کیس کی سماعت جاری ہے۔