ایوان صدر میں اہم اجلاس،مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور ملکی امور پر قیادت غور و فکر کرے گی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)آصف علی زرداری کی صدارت میں آج ایوان صدر میں ایک اہم اجلاس ہوگا، جس میں شہباز شریف اور وفاقی وزراء شریک ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور وزرائے اعلیٰ کی شرکت بھی متوقع ہے۔

اجلاس کا مرکزی موضوع مشرق وسطیٰ کی صورتحال ہے، جس میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان جاری تنازعات اور اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ خلیجی ممالک پر حملوں سے پیدا ہونے والی صورتحال بھی زیرِ بحث آئے گی۔ اسحاق ڈار اجلاس میں چار ملکی وزرائے خارجہ اجلاس پر اعتماد میں لائیں گے۔

اجلاس میں ملکی پٹرولیم ذخائر اور ترسیل کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، کفایت شعاری پالیسی اور اس پر عمل درآمد کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ممکنہ سمارٹ لاک ڈاؤن اور دیگر انتظامی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آج کے اجلاس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے صوبوں کی تجاویز پر غور ہوگا، اور موٹر سائیکل و رکشہ ڈرائیورز کو سبسڈی فراہم کرنے سے متعلق بھی اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ملکی استحکام اور عوامی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے جامع حکمت عملی پر بات چیت متوقع ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں