راولپنڈی میں انسداد منشیات کی نئی عدالت قائم، مقدمات کی تعداد میں کمی کی جائے گی

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)نجی ٹی وی کے مطابق راولپنڈی میں انسداد منشیات عدالت میں مقدمات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر ایک نئی عدالت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پرانی ضلع کچہری کے ایک کمرے کو نئی عدالت کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، اس وقت انسداد منشیات عدالت میں 653 ریکارڈ مقدمات زیر سماعت ہیں، جس کے باعث نئی عدالت کی ضرورت پیش آئی۔ نئی عدالت کو "انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نمبر 2” کا نام دیا جائے گا۔

نئی عدالت کے جج کے طور پر سینئر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجا غضنفر تعینات ہوں گے، جبکہ ضیا کیانی کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، نئی عدالت کے لیے اسٹاف کی تعیناتی آج مکمل کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئی عدالت رواں ہفتے کے دوران دو روز میں باقاعدہ طور پر فعال ہو جائے گی، اور راولپنڈی ڈویژن بھر میں درج تمام اے این ایف کیسز کا ٹرائل اسی عدالت میں کیا جائے گا، جس سے مقدمات کی سماعت میں تیزی آئے گی اور عدالتی نظام میں سہولت بڑھے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں