جان فدا مہم ، ایران میں کروڑوں افراد نے رجسٹریشن کرو ا لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران میں امریکا اور اسرائیل کے حملوں کے بعد شروع کی گئی ’جان فدا‘ عوامی مہم میں تین کروڑ سے زائد شہریوں کی رجسٹریشن کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

جسے قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ اس مہم میں بڑی تعداد میں عوام کی شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ ایرانی قوم اپنے ملک کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے کہا کہ عوام کی یہ بھرپور شرکت دشمن قوتوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ایرانی قوم متحد ہے اور ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قوم کے جذبۂ قربانی نے مخالفین کو حیران کر دیا ہے، اور ’جان فدا‘ مہم میں شامل ہونے والے رضاکار تاریخ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ایران میں ’جان فدا‘ کو ایک رضاکارانہ قومی تحریک کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں شہری خود کو ملک کے دفاع، سلامتی اور دیگر قومی خدمات کے لیے پیش کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ 28 فروری سے امریکا اور اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے بعد جنگ بندی تو برقرار ہے، تاہم فریقین کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ آبنائے ہرمز کی بندش اور امریکی پابندیوں نے خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اس مہم کے اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق ابھی سامنے نہیں آئی، تاہم یہ دعویٰ ایران میں بڑھتی ہوئی قومی یکجہتی کی عکاسی کرتا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں