چیٹ جی پی ٹی کی بڑی اپ ڈیٹ، صارفین کیلئے اے آئی ماڈلز کا انتخاب آسان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں مقام رکھنے والی کمپنی اے آئی نے اپنے مقبول چیٹ بوٹ  چیٹ جی پی ٹی  کے یوزر انٹرفیس میں خاموشی سے ایک اہم مگر دلچسپ تبدیلی متعارف کرا دی ہے۔

یہ اپ ڈیٹ خاص طور پر پلس، پرو اور بزنس پلانز استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، جس کا مقصد مختلف اے آئی ماڈلز کے درمیان سوئچنگ کو آسان بنانا ہے۔ اس نئی تبدیلی کے بعد صارفین اب براہِ راست اسی جگہ سے ماڈل منتخب کر سکتے ہیں جہاں وہ اپنی ہدایات (پرامپٹ) لکھتے ہیں، جبکہ پہلے یہ آپشنز مینیو میں چھپے ہوتے تھے اور اکثر صارفین کی نظر سے اوجھل رہتے تھے۔
نئے انٹرفیس میں تین نمایاں آپشنز شامل کیے گئے ہیں:انسٹنٹ، تھنکنگ اور کنفیگر۔انسٹنٹ: فوری اور تیز جواب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ GPT-5.3 ماڈل استعمال کرتا ہے۔تھنکنگ: پیچیدہ اور تفصیلی سوالات کے لیے بہتر ہے، جو GPT-5.5 پر مبنی ہے۔کنفیگر: اس آپشن میں سسٹم خودکار طور پر صارف کے سوال کے مطابق بہترین ماڈل منتخب کرتا ہے، چاہے وہ پرانا ہو یا جدید۔ماہرین کے مطابق یہ تبدیلی نہ صرف یوزر ایکسپیرینس کو بہتر بناتی ہے بلکہ نئے صارفین کے لیے بھی اے آئی ماڈلز کو سمجھنا اور استعمال کرنا آسان بناتی ہے۔
یہ اپ ڈیٹ اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ اوپن اے آئی مسلسل اپنی مصنوعات کو زیادہ قابلِ فہم اور مؤثر بنانے پر کام کر رہا ہے، تاکہ عام صارف بھی جدید اے آئی ٹیکنالوجی سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں