بھارتی کرکٹ بورڈ آئی پی ایل میں ’گرل فرینڈز کلچر‘ سے پریشان، نئے قوانین تیار

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی کرکٹ بورڈ انڈین پریمیئر لیگ میں مبینہ ’گرل فرینڈز کلچر‘ کے باعث تشویش میں مبتلا ہو گیا ہے اور کھلاڑیوں سے متعلق اہم فیصلے کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ کو خدشہ ہے کہ کھلاڑیوں کی دوستوں اور پارٹنرز کی غیر ضروری نقل و حرکت سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے، جس کے پیش نظر کھلاڑیوں کے ساتھ موجود افراد کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بورڈ نے ڈسپلن پر سختی سے عمل درآمد کا عندیہ دیا ہے اور آئی پی ایل کے دوران عوامی مقامات پر کھلاڑیوں کے ساتھ پارٹنرز کی بڑھتی ہوئی موجودگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چند معروف کرکٹرز، جن میں ہاردک پانڈیا، یشسوی جیسوال، ایشان کشن اور ارشدیپ سنگھ شامل ہیں، اکثر اپنی پارٹنرز کے ساتھ نظر آتے ہیں، جبکہ بعض پارٹنرز ٹیم بس میں سفر اور ٹیم ہوٹل میں قیام بھی کرتی ہیں۔مزید برآں، بورڈ کو یہ خدشہ بھی لاحق ہے کہ کچھ پارٹنرز بطور سوشل میڈیا انفلوئنسرز جوئے سے متعلق ایپس کی تشہیر میں ملوث رہی ہیں، جو لیگ کی ساکھ کے لیے نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

بھارتی بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ماضی میں کھلاڑیوں اور ان کی پارٹنرز سے متعلق معاملات پولیس شکایات تک بھی جا پہنچے ہیں، جبکہ ٹیم کی نقل و حرکت بھی بعض اوقات تاخیر کا شکار ہوئی۔ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن یونٹ کو بھی اس معاملے سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور آئندہ اجلاس میں باقاعدہ ضابطہ اخلاق متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کا اطلاق نہ صرف آئی پی ایل بلکہ بھارتی قومی ٹیم پر بھی کیا جائے گا۔ماہرین کے مطابق اس اقدام کا مقصد لیگ میں نظم و ضبط برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ تنازع سے قبل صورتحال کو قابو میں رکھنا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں