اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کے بجائے دوستانہ اور مضبوط تعلقات قائم کرنا زیادہ فائدہ مند ہو سکتا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ امریکا اور چین کے درمیان تعلقات میں بہتری آ رہی ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کے درمیان بہتر روابط ضروری ہیں اور اسی تناظر میں چین کے ساتھ مثبت تعلقات اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا خطے کی بدلتی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے خاص طور پر ایران اور دیگر ممالک سے متعلق پیش رفت پر۔صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا کہ وہ جلد ہی چین کا دورہ کریں گے جہاں وہ چینی صدر سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں تجارت، ٹیکنالوجی اور علاقائی سیکیورٹی سمیت اہم امور پر بات چیت متوقع ہے۔