اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سالانہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم رینکنگ جاری کر دی ہے جس میں ابتدائی سات ٹیموں کی پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
رینکنگ کے مطابق ورلڈ چیمپئن بھارت بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے، اگرچہ اس کے پوائنٹس میں معمولی کمی ہوئی ہے۔ انگلینڈ دوسرے، آسٹریلیا تیسرے اور نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ جنوبی افریقا پانچویں، پاکستان چھٹے اور ویسٹ انڈیز ساتویں نمبر پر ہیں۔دوسری جانب سری لنکا چھ پوائنٹس کی کمی کے بعد آٹھویں سے نویں نمبر پر چلا گیا ہے، جبکہ بنگلادیش ایک پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر آ گیا ہے۔ افغانستان دسویں نمبر پر ہے، جبکہ زمبابوے اور آئرلینڈ بالترتیب گیارہویں اور بارہویں نمبر پر موجود ہیں۔خواتین کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پہلی دس ٹیموں کی پوزیشنز برقرار ہیں۔ آسٹریلیا بدستور پہلے نمبر پر ہے، انگلینڈ دوسرے، بھارت تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے اور جنوبی افریقا پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز چھٹے، سری لنکا ساتویں اور پاکستان آٹھویں نمبر پر برقرار ہے۔