اسلام آباد سیف سٹی کو اسمارٹ سٹی میں بدلنے کا منصوبہ، وفاقی وزیر داخلہ نے پیش رفت کا جائزہ لے لیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا اور شہر کو جدید کیپٹل اسمارٹ سٹی میں تبدیل کرنے کے جاری منصوبے پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ دورے کے دوران انہیں منصوبے کے مختلف پہلوؤں اور تکنیکی اپ گریڈیشن کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وزیر داخلہ نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز میں جاری تزئین و آرائش اور اپگریڈیشن کے کام کا معائنہ کیا اور متعلقہ حکام کی کارکردگی کو سراہا۔ انہیں فیوژن سنٹر اور جدید کنٹرول روم کے قیام کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا، جو شہری نگرانی اور سکیورٹی نظام کو مزید مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

محسن نقوی نے منصوبے کے دوسرے مرحلے کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کے کنٹرول روم کو جدید ترین ٹیکنالوجی اور عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے تاکہ شہریوں کو بہتر اور محفوظ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت تمام متعلقہ اداروں کو ایک مربوط پلیٹ فارم پر لایا جا رہا ہے تاکہ معلومات کے تبادلے اور فوری ردعمل کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ ان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی پر مبنی یہ نظام جرائم کی روک تھام اور ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اسلام آباد سیف سٹی کا اپ گریڈڈ نظام شہریوں کے لیے محفوظ، پرسکون اور جدید طرز زندگی کی فراہمی میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت شہری سلامتی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے گی۔

دورے کے اختتام پر محسن نقوی نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی کاموں میں رفتار اور معیار دونوں کو یقینی بنایا جائے تاکہ منصوبہ بروقت مکمل ہو سکے اور شہری اس کے ثمرات سے جلد مستفید ہو سکیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں