روس کی ایران کو جام نہ ہونے والے جدید ڈرون فراہم کرنیکی پیشکش

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی جریدے نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے ایران کو ایسے جدید ڈرون فراہم کرنے کی پیشکش کی جو جام نہیں کیے جاسکتے۔

برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق آپٹک فائبر کے ذریعے استعمال ہونے والے یہ ڈرون خلیج فارس اور دیگر علاقوں میں امریکی اور اتحادی افواج کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیے جا سکتے تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ روس کے مرکزی انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے تیار کردہ اس خفیہ منصوبے میں ایران کو 5 ہزار قلیل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور طویل فاصلے کے لیے سیٹلائٹ کی رہنمائی سے چلنے والے نظاموں کی نامعلوم تعداد فراہم کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ا

یسے ہی ڈرون روسی افواج نے یوکرین کے خلاف کامیابی سے استعمال کیے ہیں۔ جریدے کے مطابق حاصل ہونے والی دستاویز میں یہ واضح نہیں کہ یہ روس نے ایران کو یہ پیشکش کب کی اور اسے قبول بھی کیا گیا یا نہیں۔واضح رہے کہ خیال کیا جاتا ہے کہ ماسکو پہلے ہی خطے میں امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے میں مدد کے لیے ایران کو انٹیلی جنس فراہم کر چکا ہے۔ امریکی میڈیا کئی بار دعوی کرچکا ہے کہ مشرقِ وسطی کی جنگ میں روس بالواسطہ شامل ہوکر ایران کو امریکی اہداف پر حملوں کے لییخفیہ معلومات دے رہا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں