ایران نے امریکہ کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کردیا

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)ایران نے امریکا کے خلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں باضابطہ مقدمہ دائر کر دیا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مقدمہ جوہری تنصیبات پر مبینہ فوجی کارروائی، اقتصادی پابندیوں اور طاقت کے استعمال کی دھمکیوں کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے۔

ایرانی حکومت نے اپنی درخواست میں 1981 کے الجزائر معاہدوں کو بنیاد بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ امریکا نے ایران کے خلاف جاری اقدامات کے دوران بین الاقوامی معاہدوں اور ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

یہ مقدمہ ایران-امریکا کلیمز ٹربیونل میں دائر کیا گیا ہے، جہاں ایران نے موقف اپنایا ہے کہ اس کے جوہری اور داخلی معاملات میں مداخلت کی جا رہی ہے۔

درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت امریکا کو ایران کے داخلی امور میں ہر قسم کی مداخلت سے روکے، آئندہ ایسی خلاف ورزیوں کی ضمانت دے اور ایران کو پہنچنے والے تمام مبینہ نقصانات کا مکمل معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں