بھارتی ریاست بنگال میں جانور ذبح کرنے پر نئی پابندیاں عائد

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی حکومت نے جانوروں کے ذبیحہ سے متعلق نئے سخت قواعد نافذ کر دئیے ۔

قوائد کے تحت گائے، بیل، بھینس اور بچھڑوں سمیت کسی بھی جانور کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر ذبح نہیں کیا جا سکے گا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جانور کو ذبح کرنے کی اجازت اسی صورت میں دی جائے گی جب متعلقہ حکام اور سرکاری ویٹرنری سرجن یہ تصدیق کریں کہ جانور کی عمر 14 سال سے زیادہ ہے اور وہ کام یا افزائش کے قابل نہیں رہا، یا مستقل بیماری، چوٹ یا معذوری کا شکار ہے۔سرٹیفکیٹ میونسپل چیئرمین یا پنچایت کے سربراہ اور سرکاری ویٹرنری سرجن مشترکہ طور پر جاری کریں گے۔

درخواست مسترد ہونے کی صورت میں متاثرہ شخص 15 دن کے اندر ریاستی حکومت سے اپیل کر سکے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ منظور شدہ جانوروں کو صرف سرکاری یا مقررہ مذبح خانوں میں ہی ذبح کیا جا سکے گا جبکہ عوامی مقامات پر ذبح مکمل طور پر ممنوع ہو گا۔حکام کو معائنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے اور کسی بھی رکاوٹ کو قانون کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔قواعد کی خلاف ورزی پر 6 ماہ تک قید، 1 ہزار بھارتی روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی جبکہ اس حوالے سے تمام جرائم کو قابلِ گرفت قرار دیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں