ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کتنی پوسٹیں کیں ؟ امریکی اخبار کا بڑا دعوی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی اخبارنے صدر ٹرمپ کے سوشل میڈیا کے شوق پر ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں بتایا ہے کہ ٹرمپ اب تک سوشل میڈیا پر 8 ہزار 800 پوسٹیں کر چکے ہیں۔

امریکی اخبار کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کے روز تین گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر 55 پوسٹیں کیں، ان میں سے زیادہ تر میں دوسرے اکاونٹس کی پوسٹوں کو ری پوسٹ کیا گیا تھا۔اخبار کے مطابق صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد سے ٹرمپ کے ٹرتھ سوشل پر فالوورز کی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ ہو چکی ہے جو ان کے عہدہ صدارت سنبھالنے سے پہلے 86 لاکھ تھی۔

یہ بھی پڑھیں

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

چوالیس مرتبہ ٹرمپ نے رات آٹھ بجے سے صبح چھ بجے کے درمیان ایک درجن سے زیادہ پوسٹیں کیں۔ پچھلے سال یکم دسمبر کو انہوں نے رات سوا آٹھ سے بارہ بجے تک 160 پوسٹیں کیں۔ وہ دوسروں کی پوسٹیں ری پوسٹ بھی کرتے ہیں۔ پچھلے سال ستمبر سے اب تک ٹرمپ نے 120 پوسٹوں میں صومالیہ کو نشانہ بنایا جن میں امریکی کانگریس کی رکن الہان عمر کے خلاف پوسٹیں بھی شامل تھیں جو صومالیہ نژاد ہیں۔ اخبارکے مطابق ٹرمپ کی انتظامی معاون نیٹلی ہارپ سوشل میڈیا پر کی جانے والی پوسٹیں صدر ٹرمپ کے پاس لاتی ہیں اور جو وہ منظور کرتے ہیں انھیں ری پوسٹ کر دیتی ہیں۔ ٹرمپ کی ہدایت پر نیٹلی ہارپ نے اوباما اور مشیل اوباما کے خلاف نسلی امتیاز پر مبنی پوسٹیں بھی کی تھیں جو بعد میں ہٹا لی گئیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں