امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

دارالحکومت بیجنگ پہنچنے پر چینی حکام نے امریکی صدر کا ریڈ کارپیٹ استقبال کیا جبکہ دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ اپنے دورہ چین کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی امور، مصنوعی ذہانت، ٹیکنالوجی، عالمی معیشت اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔ مبصرین کے مطابق یہ ملاقات عالمی سیاست اور معیشت کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے۔
صدر ٹرمپ کے ہمراہ دنیا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک اور این ویڈیا کے بانی جینسن ہوانگ بھی چین پہنچے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق جدید ٹیکنالوجی، الیکٹرک گاڑیوں، مصنوعی ذہانت اور چِپ انڈسٹری سے متعلق ممکنہ تعاون پر بھی بات چیت کی جائے گی۔یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ امریکی وفد چینی حکام اور کاروباری شخصیات سے الگ الگ ملاقاتیں کرے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ایلون مسک اور جینسن ہوانگ کی موجودگی اس دورے کو محض سیاسی نہیں بلکہ معاشی اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے بھی اہم بنا رہی ہے۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس سے قبل 2017 میں بھی چین کا دورہ کر چکے ہیں، تاہم موجودہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب عالمی سطح پر امریکہ اور چین کے تعلقات کو خصوصی توجہ حاصل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں