اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب نے مسجدِ اقصی میں اسرائیلی وزیر کے اشتعال انگیز اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا پولیس سیکیورٹی میں مسجدِ اقصی میں اسرائیلی پرچم لہرانا اور رقص کرنا نہ صرف اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے بلکہ بین الاقوامی قوانین کی بھی صریح خلاف ورزی ہے۔سعودی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ مقدس مقامات اور فلسطینی شہریوں کے خلاف جاری سنگین خلاف ورزیوں پر ذمہ داران کو جوابدہ ٹھہرایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر جمع کرانے کا اعلان
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت کی یہ کارروائی نہ صرف فلسطینی عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن اور سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہے۔ سعودی عرب نے بین الاقوامی تنظیموں اور طاقتور ممالک پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر فوری طور پر عملی اقدامات کریں اور فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔