پراپیگنڈا اور فیک نیوز پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتے،فیلڈ مارشل عاصم منیر

اردوورلڈکینیڈا(ویب نیوز)چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر نے کہا ہے کہ پراپیگنڈا، جعلی خبروں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی پاکستان کی ترقی کا راستہ نہیں روک سکتی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عاصم منیر نے کوئٹہ گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے اساتذہ اور زیر تربیت افسران سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ جدید جنگی طریقے تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، اس لیے افسران کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی اور مستقبل کے عسکری چیلنجز سے مکمل آگاہ رہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج عوام کی حمایت سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور کسی بھی قسم کی منفی مہم یا بیرونی حمایت یافتہ دہشت گردی سے پاکستان کی ترقی کو نہیں روکا جا سکتا۔

عاصم منیر نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و استحکام انتہائی اہم ہے اور پاکستان کی ترقی کو روکنے کی کوشش کرنے والی تمام قوتیں ناکام ہوں گی۔

انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ترقی اور خوشحالی کے اپنے سفر کو اس کی منزل تک ضرور پہنچائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں