امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی،برطانوی میڈیا

اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز ) پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت ،برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیاں ہٹانے پر آمادگی ظاہر کر دی

نئی امن تجاویز میں امریکا نے ایرانی تیل پر عائد پابندیوں کو معطل کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے، مذاکرات جاری رہنے تک امریکا ایرانی تیل پر عائد پابندیوں سے عارضی طور پر دستبردار ہو گا۔برطانوی خبررساںادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ امریکا نے ایران کے 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پربھی اتفاق کیا ہے، امریکا نے جوہری پروگرام کی حدود سمیت مذاکرات میں کچھ چیزوں پر لچک دکھائی۔ واشنگٹن نے ایران کے صرف 25 فیصد منجمد فنڈز بحال کرنے پر اتفاق کیا ہے، تہران اپنے جوہری معاملے پر بعد کے مراحل میں بات چیت کرے گا۔ترمیم شدہ تجویز میں جنگ کے مستقل خاتمے اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بھی مطالبات میں شامل ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں