آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز: پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیاں متوقع

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم کے انتخاب پر حتمی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے، اور اسکواڈ میں متعدد تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلہ دیش کے خلاف کھیلنے والے اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں میں تبدیلی کی جا سکتی ہے اور بابر اعظم کے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں واپس آنے کے امکانات ہیں۔اس کے علاوہ فخر زمان، سفیان مقیم اور حنین شاہ کی ٹیم میں شمولیت کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب فہیم اشرف اور حسین طلعت کے لیے قومی ٹیم میں جگہ برقرار رکھنا مشکل نظر آ رہا ہے، جبکہ محمد رضوان کے حوالے سے بھی بات چیت جاری ہے۔پاکستان ٹیم 22 مئی سے راولپنڈی میں پریکٹس کرے گی اور ایک میچ بھی کھیلے گی، جبکہ آسٹریلوی ٹیم اسلام آباد 23 مئی کو پہنچے گی۔ سیریز کے میچز 30 مئی، 2 جون اور 4 جون کو کھیلے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں