امریکا ایران معاہدے کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں، سعودی عرب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطی میں دیرپا امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے ثالثی کے کردار کو پوری دنیا میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر جاری اپنے تازہ بیان میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی امریکا ایران جنگ بندی کے لیے پاکستان کی کوشوں کو سراہا ہے۔انھوں نے پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی فریقین جلد کسی تصفیے پر متفق ہوجائیں گے جس سے خطے میں امن قائم ہوگا اور معاشی دباو میں کمی واقع ہوگی۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ نے خلیجی ممالک کی درخواست پر عین وقت پر ایران پر حملے روک کر مذاکرات کا جو موقع دیا ہے وہ بھی قابل ستائش ہے۔انھوں نے ایران پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی کاوشوں اور صدر ٹرمپ کی دی گئی مہلت سے فائدہ اٹھائیں اور جلد جنگ بندی معاہدہ کرلے جو خطے میں امن اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں