برطانیہ میں ایک لاکھ سے زائد افراد ملازمتوں سے محروم

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانیہ میں ایک ماہ کے دوران تقریبا ایک لاکھ سے زائد افراد کو ملازمتوں سے ہاتھ دھونا پڑ گیا۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کو ٹرمپفلیشن اور لیبرز ٹیکس میں اضافے کے باعث کاروباروں پر شدید دبا کی وجہ سے ملازمتوں کی کمی کا سامنا ہے۔یوکے میں کورونا بحران کے بعد بیروزگاری کی سب سے بڑی شرح سامنے آئی ہے جہاں آسامیاں 5 سال میں کم ترین سطح پر ہیں، مہمان نوازی اور خوردہ فروشی کے شعبہ جات سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ کی سہ ماہی میں بیروزگاری کی شرح غیر متوقع طور پر 5 فیصد تک بڑھی ہے جبکہ پرائیویٹ سیکٹر کی کمائی میں کمی دیکھی گئی ہے، لیبر حکومت کے مشرقِ وسطی میں جاری بحران کے دوران اخراجات اور مہنگائی پر قابو پانے کے دعوے کھوکھلے ثابت ہو رہے ہیں۔عوام کو جنگی صورتحال کی وجہ سے شدید معاشی دبا، بیروزگاری اور مہنگائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، باور کیا جا رہا ہے کہ اگر مستقبل قریب میں مشرقِ وسطی جنگ ختم نہ ہوئی تو حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں